Oct 24, 2018 03:52 pm
views : 494
Location : Domestic Place
Islamabad- MOU Between Pakistan & KSA
اسلام آباد،سعودی عرب پاکستان کوغیرملکی ادائیگیوں کے بحران سے نکلنے میں مدد کے لیے 3 ارب ڈالر فراہم کرنے پر تیار
سعودی عرب پاکستان کوغیرملکی ادائیگیوں کے بحران سے نکلنے میں مدد کے لیے 3 ارب ڈالر فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔
اس
حوالے سےپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے، وزیر
خزانہ اسدعمر اور سعودی ہم منصب محمد عبداللہ جدعان نے مفاہمت کی یادداشت
پر دستخط کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت اسلام آباد کو ایک
سال کی موخر ادائیگی کی بنیاد پر تیل فراہم کرنے پر بھی متفق ہو گیا ہے جو
تین ارب ڈالر تک کی اضافی مدد ہے،یہ بندوبست تین سال کی مدت کے لیے ہو گا۔
دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے پر دستخط وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ہوئے۔
سعودی
عرب نے پاکستان میں ایک آئل ریفائنری قائم کرنے پر بھی اپنی دلچسپی ظاہر
کی ہے اور معدنیات کے وسائل کی ترقی میں حصہ لینے کا اظہار کیا ہے،اس سلسلے
میں معاہدہ بلوچستان کی حکومت کی مشاورت کے بعد کیا جا ئے گا۔