کوئٹہ، کلی شابو میں نجی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں چار بچے زخمی
کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں نجی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوگئے ہیں ،زخمی ہونے والوں میں 10سالہ نسیمہ دختر فیض محمد عمر 12سالہ گل محمد ولد عبدالوہاب ،9سالہ سلمان ولد مزار خان،10 سالہ مسعود اظہر ولد عبدالروف شامل ہیں،زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں بچوں کی ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کلی شابو اسکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہےبچوں کے زخمی ہونے پر اظہارافسوس کیاہےوزیراعلیٰ نے فائرنگ واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے متعلقہ محکموں کوہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔