لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی کا اجلاس
وزیراعلیٰ
سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں سرگودھا ڈویژن کے ارکان
اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا،ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کواپنے اپنے
حلقے کے مسائل ،تجاویز اور سفارشات سے فرداً فرداً آگاہ کیا۔
ارکان
اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا،انکا کہنا تھا کہ ارکان
اسمبلی سے ملاقات کی روایت شاندار ہے،ہر حلقے کے مسائل سے وزیراعلیٰ کا
بذات خود آگاہی حاصل کرنا تبدیلی کاآئینہ دار ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ
پنجاب کا کہنا تھا کہ ارکان ا سمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز
اور سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا،پنجاب میں عوام کو تبدیلی کا احساس ہو
رہاہے ،ڈویژنِ اوراضلاع میں خود جاکر مسائل کاجائزہ لوں گا،ارکان اسمبلی
کی مشاورت ضرور شامل ہو گی ۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ
علاقوں کے مسائل جانتا اور سمجھتا ہوں ، حل کر کے دم لیں گے ،واٹر سپلائی
سکیم کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کریں گے ،سرگودھا ڈویژن کے
ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ
سسٹم سے متعلق عوامی مسائل او رشکایات کا ازالہ کریں گے ۔
وزیر اعلیٰ
پنجاب کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم تک دور دراز علاقے کے عوام
کی رسائی ممکن بنانے کے لئے 20موبائل وین جلد فراہم کریں گے،صوبہ بھر میں
اراضی سینٹرز کی تعداد دگنی کر دیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
نے ارکان اسمبلی کے مسائل سن کر متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔