Oct 24, 2018 10:49 pm
views : 374
Location : Punjab Assembly
Lahore- Opposition Protest Outside Punjab Assembly
لاہور،پنجاب اسمبلی کے احاطے میں اپوزیشن اراکین کامسلسل دوسرے روز احتجاج
لاہور
میں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں حزب اختلاف کی جماعت ن لیگ کی جانب سے
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری
پرویز الہیٰ کے خلاف کئےجانے والے مظاہرے میں حزب اختلاف کے مرد و خواتین
اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
مظاہرین کی جانب سے گو اسپیکر گو اور جعلی حکومت نہیں چلے گی کے نعرے لگائےگئے۔
دو روز قبل بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے اسمبلی
کی سیڑھیوں پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حکومت کے خلاف احتجاج
کیا،مظاہرین نے 6 لیگی ارکان کی پنجاب اسمبلی میں داخلے تک احتجاج جاری
رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں بدنظمی کے بعد اسپیکر نے (ن) لیگ کے 6اراکین کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔