کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
رات گئے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی
فراہمی اچانک معطل ہوگئی۔ بہادرآباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت کئی
علاقے بجلی معطل سے محروم رہے۔
لیاقت آباد، ناظم آباد، جمشیدروڈ، جہانگیرروڈ، گلزار ہجری، شاہ فیصل،
لانڈھی، کورنگی اور ملیر میں بھی بجلی غائب رہی۔بجلی کی بندش کے باعث
شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔
گزشتہ دنوں ہی شہر قائد میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا