لاہور:مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے رابطہ، مجوزہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت
جے یو آئی سربراہ نے نواز شریف سے فون پر رابطہ کر کے اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ اے پی سی کے معاملے پر مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو مجوزہ اے پی سی
میں شرکت کی دعوت دی، انھوں نے کہا کہ سنا ہے ن لیگ اے پی سی میں وفد
بھیجنے کا سوچ رہی ہے۔ مولانا نے نواز شریف سے درخواست کی کہ ہم چاہتے ہیں
کہ آپ وفد کی بجائے اے پی سی میں خود شرکت کریں
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری سے بھی مشاورت کی ہے، وہ بھی
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔جے یو آئی کے سربراہ نے
فون پر کہا اے پی سی کے لیے آپ کوئی تاریخ بتا دیں، میری تجویز ہے کہ اے پی
سی 31 اکتوبر کو بلائی جائے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے جلد دوبارہ رابطہ کرنے کی
یقین دہانی کرا دی۔ نواز شریف پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔