اسلام آباد: ڈی چوک پر یوٹیلٹی ملازمین کا احتجاج چوتھے روزمیں داخل
ڈی چوک 4 روز سے احتجاجی سرگرمیوں کا مرکز بناہواہے۔ یوٹیلٹی ملازمین کا
احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو چکا ۔۔ دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظوری
کےلیے آج شام 5 بجے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے ۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی
صورت میں شرکاء نے ریڈ زون میں داخلے کی دھمکی دے دی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 15 سال سے ہزاروں ملازمین یومیہ اجرت پر کام کررہے
ہیں، پہلے حکومت کے پاس بہانہ تھا کہ وزیراعظم اور مشیرِ تجارت بیرون ملک
ہیں، اگر شام تک مطالبات نہ مانے گئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔
دوسری جانب سیکیورٹی کے پیشِ نظر انتظامیہ نے بھی ڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے
والی سڑکیں خاردار تاریں لگا کر سیل کر دی ہیں،مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ
ہمارا احتجاج پرامن ہے، تاہم حکومت مطالبات کو سنجیدہ نہیں لے رہی ، حکومت
مطالبات کی منظوری کا نوٹی فیکیشن جاری کرے، نوٹی فیکیشن جاری ہونے تک
دھرنا جاری رہے گا۔