اسلام آباد :این آر او کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟ مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، انھوں نے کہا آئی
ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ عمران خان بتائیں سعودی عرب سے جو قرض ملا
ہے اس کی شرائط کیا ہیں، عوام کوکیا فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا این آر او کا کہا کس نے
اور کون مانگ رہا ہے؟نواز شریف اور شہباز شریف عدالتوں کا سامنا کر رہے
ہیں۔ ملک کی معاشی حالت کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے، حکومت کے خزانہ خالی
ہونے کا بولنے سے سرمایہ کار نہیں آتا، معاشی بد حالی کے ذمے دار وزیراعظم
خود ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے
ہوئے کہا تھا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہوگا،
سڑکوں پر آنا ہے، تو ہم کنٹینر دینے کو تیار ہیں، کھانا بھی پہنچائیں گے،
کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔