اسلام آباد، نواز شریف کا وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دینے سے گریز
سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی امداد اور وزیراعظم عمران خان کے قوم سے
حالیہ خطاب پر رد عمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطاب سنا ہی
ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف آج فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کے سلسلے میں اسلام
آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر ایک صحافی نے نواز شریف سے
وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کیے گئے خطاب کے حوالے سے سوال کیا، جس
میں انہوں نے کہا تھا کہ کان کھول کر سن لیں، کسی کو این آر او نہیں ملے
گا۔
تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف نے جواب دیا کہ وہ ٹی وی کم ہی دیکھتے ہیں، انہوں نے خطاب سنا ہی نہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے
ہوئے کہا تھا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہوگا،
سڑکوں پر آنا ہے، تو ہم کنٹینر دینے کو تیار ہیں، کھانا بھی پہنچائیں گے،
کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔