لاہور،پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی ایما پر تشدد ہوا، چوہدری پرویز الہٰی
ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے پنجاب میں ترقیاتی
منصوبوں میں بدعنوانی پر تحقیقات کی جائینگی، پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز
کی ایما پر تشدد ہوا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن تہذیب کے
دائرے میں رہے تو بات ہوگی، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں بہت فرق ہے،
قومی اسمبلی میں کبھی کسی ممبر نے کسی کا گلا نہیں پکڑا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ا
سپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی برداشت کی، وزیراعلیٰ کے
الیکشن میں بھی ہنگامہ آرائی برداشت کی گئی، حمزہ شہباز کے ایما پر تشدد
ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا جب میں آیا تھا اس وقت بھی خزانہ خالی تھا، نیت ٹھیک
ہو تو اللہ کی مدد آتی ہے۔