Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 25, 2018 04:24 pm views : 495

Lahore- Opposition Leader Hamza Shahbaz Press Conference
  • Urdu

لاہور، عدالت عظمیٰ کی آبزرویشن کے بعد نیب ایک گالی بن چکی ہے، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جعلی تصویر پر مبنی اسپیکر کی رولنگ آنے کے بعد ہمارے چھ اراکین کو معطل کیا گیالیکن ہمارا یہی کہنا تھا کہ یہ تصویر بعد میں بنائی گئی اور میں نے میڈیا کے ذریعے ویڈیو فوٹیج بھی قوم کے ساتھ شیئرز کی ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا مزید کہا تھا کہ اس حوالے سے ایک بارہ رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں دس اراکین حکومت کے ہیں اور صرف دو اپوزیشن بینچز سے ہیں لیکن ہم اس کمیٹی کو یکسر مسترد کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پروڈکشن آرڈر بھی جاری کرتے ہیں اور ایوان کا ماحول بھی اچھا ہوتا ہے لیکن دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا سمجھ نہیں آتا کیوں وہ شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ بہت جلد اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانبداری قوم کے سامنے آنے والی ہے۔
حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیازی صاحب آپ ہمیں اس بات سے نہ ڈرائیں کہ ہمیں گرفتار کرلیں گے، میں دس برس سے اپنے خاندان کا مقدمہ گھنٹوں لڑتا آیاہوں، عمران خان مشرف کے گیت گاتے تھے کیونکہ وہ انہیں وزیراعظم بننے کا کہہ چکے تھے اور اسی لئے ریفرنڈم میں نیازی صاحب سب سے آگے آگے تھے، یوٹرن کی سیاست کا جنم آپ ہی کی مرہون منت ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ، نیازی صاحب جس نیب کے پیچھے چھپتے ہیں، سپریم کورٹ ایسی آبزرویشن دے چکی ہے جس سے نیب گالی بن چکی ہے، ایک انچ زمین اور ایک پائی حکومتی خزانے سے ثابت نہیں کرسکے، اسی لئے عمران خان کے پیٹ میں درد اٹھتا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہوں نے الزامات عائد کئے لیکن آج قوم کو دکھانے کیلئے کوئی ثبوت پاس نہیں ہے۔

Recent News

Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved