اپوزیشن کی غیر موجودگی میں پنجاب حکومت نے صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الہٰی کی زیر صدارت
ہوا، جہاں پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال2018,19 کا 2 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ منظور کرلیا۔
اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے مطالبات زر کے خلاف کٹوتی کی تحریک ایوان میں
پیش نہ ہوئیں، بعد ازاں حکومتی ارکان نے پہلے مطالبات زر پھر فنانس بل
منظور کر لیا۔
بجٹ منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا
حقیقت پسندانہ بجٹ کی منظوری پر ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں۔بجٹ کارروائی
مکمل ہونے پر اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جبکہ
اپوزیشن نے دوبارہ اجلاس بلانے کے لئے کمر کس لی اور اجلاس بلانے کے لئے
ریکوزیشن جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔