Oct 25, 2018 08:56 pm
views : 511
Location : Domestic Place
Karachi- Provincial Minister Imtiaz Shaikh Press Conference
کراچی، سندھ پاکستان کا انرجی حب ہے، امتیاز احمد شیخ
وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان کا انرجی حب
ہے، پاکستان میں توانائی بحران کا حل صرف سندھ میں ہے، ننانوے فیصد کوئلے
کے ذخائر سندھ میں ہیں، اڑتیس فیصد آئل سندھ پیدا کرتا ہے ہوا اور شمسی
تواائی سے بھی سندھ بجلی پیدا کرسکتا ہے لیکن افسوس ہے کہ سندھ کو توانائی
کے شعبے میں نظر انداز کیاجارہا ہے۔
اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتیاز احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ
پانچ سال سے سندھ میں کنوؤں کے نئے ذخائر کی تلاش کے لائسنس نہیں دیئے
جارہے، اوگرا میں سندھ کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔تمام قدرتی وسائل سندھ میں
ہیں، قدرتی وسائل کی پیداوار کے باوجود تمام وفاقی حکومتوں نے سندھ کو نظر
انداز کیا۔ قدرتی وسائل کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی، کول ونڈ
اور سولر انرجی کو نظر انداز کردیا جارہا ہے، 68 فیصد گیس کی پیداوار سندھ
سے ہوتی ہے لیکن سندھ کو گیس نہیں ملتی۔