Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 25, 2018 08:58 pm views : 499

Location : National Press Club

Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi address to Seminar
  • Urdu

اسلام آباد، کشمیرکبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، وزیرخارجہ

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی آج بھی 80 فیصد آبادی مسلم ہے اور یہ وادی کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہی۔
اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر سے متعلق سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پچھلے 70 سالوں میں نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے، تحریک آزادی میں کشمیرکی کئی نسلوں کاخون شامل ہے، بھارت کا کشمیر میں جاری ظلم وستم کسی سے پوشیدہ نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکبھی بھی بھارت کاحصہ نہیں رہا، کشمیرکی آج بھی 80 فیصد آبادی مسلم ہے اور وادی میں بھارتی اقدامات کشمیر پر بھارتی مؤقف کی نفی کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر اگر مسئلہ نہیں تو بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں فوج اور خصوصی قوانین کا نفاذ کیوں کرنا پڑا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ہمسایہ ممالک سے بہترتعلقات کے خواہاں ہیں، لیکن بنیادی رکاوٹ اور دیوار مسئلہ کشمیر ہے جس کےحل کے بغیر پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی، یہ معمولی نوعیت کا مسئلہ نہیں، اس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں تین جنگیں ہو چکی ہیں، مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی فطری عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے، پاکستان کی سیاست تقسیم دکھائی دیتی ہے لیکن مسئلہ کشمیر کے لیے سب متفق ہیں، سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر قوم مسئلہ کشمیر کے حل پرمتحد ہے اور رہیں گے۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے کے لئے آواز بلند کی، اور ہمارا مطالبہ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جس طرح انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں اس کے لئے عالمی براداری اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔

Recent News

Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved