Oct 25, 2018 09:28 pm
views : 407
Location : National Accountibility Bureau
Islamabad- Open Court in NAB Head Quarter
اسلام آباد، بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، جسٹس جاوید اقبال
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز
میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات
کو انتہائی اطمینان کے ساتھ فرداً فرداً سنا اور کہا کہ ہر شکایات کا نیب
کے قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لیا جائے گا کیونکہ ملک سے بدعنوانی کا
خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی
ہوئی تقریباً 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے نہ صرف قومی خزانے میں جمع
کروائی ہے بلکہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق احتساب کا عمل بھی جاری ہے
جو کہ نیب بدعنوانی سے پاک پاکستان کے عزم کی تکمیل تک جاری رہے گا اور اس
سلسلے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔