پاک
فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہنے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کا دورہ
کیا اور ایل او سی کے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا
کہنا تھا کہ پاک فوج خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتے ہوئے موثر کردار
ادا کررہی ہے، پاک فوج خطےمیں امن و استحکام کی ضامن ہے، ہم مادروطن کے
دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی
صلاحیت رکھتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، ہم کشمیری عوام کے تاریخی مؤقف پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔