وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل واٹر کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیرا
عظم ہاؤس میں منعقدہ نیشنل واٹر کونسل کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد
عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر آبی وسائل
فیصل واوڈا، وزیر خوراک شہزادہ محبوب سلطان، وزیر اعظم کے مشیر ملک امین
اسلم چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ، وزیر
اعظم آزاد کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان، صوبائی وزراء،وفاقی سیکریٹریز،
چیئرمین واپڈا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی
کے پیش نظر قلت آب پر روشنی ڈالتے ہوئے دستیاب پانی کے تحفظ اور اس کے موثر
استعمال پر زور دیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پانی سے متعلق مسائل پر کوئی
توجہ نہیں دی گئی ۔