کراچی : چہلم امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی
سیکریٹری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چہلم حضرت
امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پانچ دن کیلئے
پابندی لگائی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک کیلئے ہوگا۔
پابندی کا مقصد چہلم کے دوران مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانا
ہے۔اعلا میے میں مزید بتا یا گیا کہ 30 اکتوبر کو چہلم کے دن جلوس کی
گزرگاہوں اور اطراف کے علا قوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی