کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے،سندھ میں سی این جی نایاب
وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کی بات کہیں نہیں سنی گئی۔ کراچی میں پبلک
بس مالکان کی من مانیاں جاری ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 سے 20
روپے اضافہ کردیاگیاہے۔ وزیر کی جانب سے کریک ڈاؤن کا اعلان صرف اعلان ہی
رہا۔
بس ڈرائیورز کاکہنا ہےکہ سی این جی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، کم کرایہ کیسے
وصول کریں۔ اس کے علاوہ رکشوں کے کرایوں میں بھی 5 سے 10 روپے بڑھا دیئے
گئے ہیں۔
دوسری جانب سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے بعد آج صبح 8 بجے کھلیں ہیں۔