راولپنڈی :سو دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے،شیخ رشید
وزیراعظم عمران کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلائی جائے گی، ٹرین سروس
کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے
کہ مزدوروں کے لیے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہوگیا، یہ 60 دنوں میں
چھٹی ٹرین ہے، 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میانوالی، لاہور اور سکھرایکسپریس کے بعد سندھ کا
رخ ہے، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔انہوں نے
کہا کہ لوکل ٹرین دھابیجی، لانڈھی اورکراچی کے درمیان چلے گی، اگلے مرحلے
میں کراچی حیدرآباد شٹل ٹرین ہوگی۔