کراچی:مایرک ولیج پر کیمیائی فضلے سے سمندر آلودہ، آبی حیات کو خطرہ
چرنا جزیرے کی جانب سے مبارک ولیج تک بہہ کر آنے والے تیل نے ساحلی پٹی کو
آلودہ کردیا، گاڑھا اور سیال تارکول جیسا مادہ دور دور تک پھیل گیا جس سے
تعفن پھیل گیا ہے اور ماہی گیروں کی آبادی اور سمندری حیات کو بھی خطرہ
لاحق ہوگیا ہے۔
کراچی سے حب بلوچستان کے درمیان آئل ریفائنریز اور پاور پلانٹس سے فضلے کے
اخراج کی نگرانی اور تیل کے رساؤ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہ ہونے
اور گڈانی شپ بریکنگ پر غیر محفوظ طریقے سے جہازوں کو توڑنے کا عمل
پاکستان کی ساحلی آبادیوں کے ساتھ آبی حیات کے لیے بھی خطرہ بنی ہوئی
ہیں۔