پنجاب :نئے پاکستان کے سرکاری اسکولوں میں تبدیلی آگئی
مار پیٹ کا نعرہ ہوا پرانا اب پڑھائی نہیں کام ہوگا، پنجاب کے شہر
تاندلیانوالہ میں نئے پاکستان میں سرکاری اسکول میں سبق یاد نہ کرنے پر
بچیوں سے پڑھائی کی بجائے صفائی ستھرائی کے کام کروانے شروع کر دیئے
گورئمنٹ گرلز مڈل اسکول میں بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے
بجائے صفائی کروائی جاتی ہے ، والدین کا کہنا ہے کہ اسکول میں کافی عرصہ سے
بچوں سے محنت اور مشقت والا کام کروایا جارہا ہے