کراچی: پاکستان کواٹرز خالی کروانے کے دوران پولیس کا روئیہ مناسب نہیں تھا ، وسیم اختر
مئیر کراچی وسیم اختر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ پاکستان کواٹرز خالی کروانے کے دوران پولیس کا روئیہ مناسب نہیں تھا،جو
کچھ ہوا سب نے دیکھا،اس طرح کے معاملات مذاکرات سے حل ہوتے ہیں،پاکستان
کواٹرز کے لوگوں پر یلغار کی گئی جو مناسب نہیں ہے،پاکستان کواٹرز کا
معاملہ وفاقی حکومت کا معاملہ ہے
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تجاوزات سے متعلق تحفظات ہیں ،کراچی کی کافی
سڑکیں کے ایم سی نے خالی کروادی ہیں،کنٹونمنٹ ایریاز میں ابھی بھی تجاویزات
ہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کچرے کا حال بہت برا ہے ، ہم کچرا اٹھاتے
ہیں اگلے ہفتے پھر بھر جاتا ہے،جو ہم کررہے وہ عارضی حل ہے ،کچرے کو تلف
کرنے اور سیوریج کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،ان ہی وجوہات کی بنیاد
پر چیف جسٹس صاحب پریشان ہیں