Oct 26, 2018 06:28 pm
views : 911
Location : Mubeena Town Police Station
Karachi-IG Sindh Visit Mubeena Town Police station
کراچی ، آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا تھانہ مبینہ ٹاؤن کا خصوصی دورہ
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے تھانہ مبینہ ٹاؤن کا پہلا خصوصی دورہ
کیا۔تھانہ جات کے تحت مختلف محکمانہ امور اور پولیس ڈپلائمنٹ کی تفصیلات سے
آگاہی لی۔
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے تھانہ مبینہ ٹاؤن کا پہلا خصوصی دورہ
کیا۔تھانہ جات کے تحت مختلف محکمانہ امور اور پولیس ڈپلائمنٹ کی تفصیلات سے
آگاہی لی۔روزنامچہ عام،ایف آئی آر سمیت دیگر ضروری رجسٹرز کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر سید کلیم امام نےتھانہ لاک اپ کا بھی معائنہ کیا اور مزید ضروری
ہدایات دیں۔تھانے کی مجموعی حدود کے نقشے اور اہم پوائنٹس اور مقامات پر
پولیس ڈپلائمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔پولیس افسران اور جوانوں ودیگر تھانہ
اسٹاف سے بات چیت کی اور مسائل سنے۔
آئی جی سندھ سید کلیم امام نے اس موقع پر کہا کہ پولیس نام ہے خدمت کا،
عوام سے احسن برتاؤ اور سلوک کا،جرائم کے خلاف مردانہ وار جنگ اور عوام کو
پرسکون وپرامن ماحول کی فراہمی کا نام ہے۔