اسلام آباد، وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں جاکر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اہم قومی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں گوادر
میں متوقع ایشیائی پارلیمانی اجلاس اے پی اے سے متعلقہ امور بھی زیر بحث
آئے۔
چیئرمین سینیٹ نے اے پی اے کے انعقاد کے سلسلے میں اب تک کی جانے والی
تیاریوں سے متعلق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا، اس موقع
پرچیئر مین سینیٹ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو سینٹ کی یادگاری
شیلڈ پیش کی۔