وزیراعلیٰ
سندھ سید مراد علی شاہ سے جرمنی سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات ہوئی ،ملاقات
میں جرمنی کے قونصل جنرل ایگن وولفرتھ بھی موجود تھے،جبکہ چیف سیکریٹری
ممتاز علی شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو بھی
ملاقات میں شریک ہوئے
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،
مختلف صوبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر
اعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہوا و شمسی توانائی میں
سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں،سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی سہولیات پیدا
کررہے ہیں۔