Oct 26, 2018 08:15 pm
views : 520
Location : Punjab Assembly
Lahore- Speaker Punjab Assembly Press Conference
لاہور، چین کے ساتھ کچھ معاہدوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کا عوام
میں جانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ہمسایہ ممالک کے ساتھ معیشت میں
بہتری کیلئے رابطوں میں ہے اور وہ جلد چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم
عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان
بدلے، ہمارے پراجیکٹ میں کوئی سبسڈی نہیں ہوگی، سابقہ حکومت نے ترقیاتی
منصوبوں کے نام پر کرپشن کا بازار گرم رکھا، شہباز شریف کی گورننس نے ادارے
برباد کردیئے، پانی وبجلی کا محکمہ خواجہ آف کا تھا مگر اسے شہباز شریف
چلارہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبہ قومی خزانے پر بوجھ ہے، زمین کو
برباد کرکے زراعت کو تباہ کیا گیا،وزیر اعظم نے کسانوں کے لئے بجلی سستی
کرکے اچھا کام کیا، چین کے ساتھ کچھ معاہدوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔