وزیراعلیٰ
پنجاب سردار عثمان بزدارسے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ملاقات
کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور
بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے اعلیٰ نے نیا پاکستان بنانے کی جدوجہدکیلئے مربوط کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر
اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بسنے والے ہمارے
بھائی ہیں،ہم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں ،نئے پاکستان میں بلوچستان کا
کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔
ان
کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ہم نے قدم سے قدم
ملا کے چلنا ہے ۔پنجاب حکومت بلوچستان کے بہن بھائیوں کی ترقی اورخوشحالی
کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔
اس
موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب
کا سانجھا ملک ہے ۔صوبوں میں ہم آہنگی اوریکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مثبت
کردارجاری رکھیں گے۔