Oct 26, 2018 08:29 pm
views : 495
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 924 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (26 اکتوبر
2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 924 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 40556 پوائنٹس کی
نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 237 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔