Oct 26, 2018 09:24 pm
views : 516
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Foreign Minister Press Conference
اسلام آباد، حکومت کا واشنگٹن، لندن میں سفیر تبدیل کرنے کا عندیہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ماضی میں تعلقات تناؤ کا شکار رہے تاہم اب دونوں ممالک زراعت اور دیگر شعبوں میں باہم ترقی کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل لگایا جاسکتا ہے جس کے بعد پاکستا ن توانائی کا حب بن سکتاہے۔ اگلے 5 برس میں 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں یو اے ای کے وفد سے تبادلہ خیال ہوا کہ کس طرح ہاوسنگ منصوبے کو مکمل کیا جائے جس سے معیشت مستحکم ہو۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ واشنگٹن، لندن اور ریاض میں سفیر تبدیل کررہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ واشنگٹن میں ڈاکٹر اسد مجید خان اور لندن میں نفیس زکریا کو سفیر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاہم نفیس زکریا نائب سفیر کی خدمامت بھی انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاض میں راجا علی اعجاز کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
اس حوالےسے انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام تجویز کردہ نام پیشہ وارانہ صلاحیت اور قابلیت کے حامل ہیں اور سفارتکار رہ چکے ہیں۔
وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ گزشتہ حکومتوں نے اپنی پسند کے لوگوں کو مختلف ممالک میں سفیر تعینات کیے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ چین میں صدر شی جن پنگ اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شین ہائی ایکسپو میں مخصوص ممالک کے سربراہان کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال یوم سیاہ مناتے ہیں اور رواں برس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال زیادہ تشویش ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ بالخصوص نوجوان کا احتجاج ایک مزاحمتی تحریک کی صورت اختیار کر چکا ہے، ہندوستان کو یہ معاملہ سنجیدگی سے حل کرناہوگا۔