Oct 27, 2018 11:27 am
views : 491
Location : Domestic Place
LAHORE: The meeting of LDA's new board of directors presided over by CM Punjab
لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے نئے بورڈ آف
ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے بورڈ آف
ڈائریکٹر ز کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی۔
اس موقع پرشہرمیں رہائشی اور دیگر سہولتوں کی بہتری کیلئے ایل ڈی اے کو
بہترین سروس ڈلیوری مہیا کرنے کا ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کو با اعتماد اور
با وقار ادارہ بنانے کے لئے آپ سب کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ ایل ڈی اے کو
نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔شہریوں کو سہولتیں دے کر ریلیف فراہم
کرنا اس ادارے کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب ٹیم ورک کے طو رپر کام کر کے ایل
ڈی اے کو سروس ڈلیوری کے حوالے سے شاندار ادارہ بنائیں گے۔ شہریوں کے لئے
آسانیاں پیدا کریں گے اور ڈویلپمنٹ پر توجہ دیں گے۔میں خود بھی آپ کے دفتر
آؤں گا۔آپ سب نے ڈلیور کرناہے اور شہریوں کی توقعات پر پوراترنا ہے۔