اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کشمیر کے یوم سیاہ پر پیغام
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کشمیر کے یوم سیاہ پر پیغام دیتے
ہوئے کہا کہ ہزاروں شہادتیں ہوئیں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، سیکڑوں عصمتیں
لٹیں، یہ ہے کشمیر کی کہانی، کشمیر کی جدوجہد آزادی پر پورا پاکستان انہیں
خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان اور پوری دنیا میں کشمیری آج یوم سیاہ
بلیک ڈےمنا رہے ہیں۔یہ وہ دن ہے جس دن کشمیر میں ہندوستانی فوج نے عالمی
قوانین کے خلاف، کشمیر کے لوگوں کی مرضی کے خلاف، تمام عالمی دنیاکے رویوں
کے خلاف کشمیر میں فوج داخل کی اور کشمیری عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں عظیم
کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آزادی کا سورج بہت جلد طلوع
ہوگا کشمیریوں کی منزل قریب ہے،یوم سیاہ بہت لمبے عرصے تک نہیں منایا جائے
گا، اور بہت جلد آزادی کا دن منایا جائے گا۔