اسلام آباد:کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے ، صدرپاکستان
صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کشمیریوں کے یوم سیام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین ے منافی اپنی فوجیں سری نگر میں اتاریں اور آج تک کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ میں کشمیریوں پرمظالم دستاویزی شکل میں موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پرنہیں دبا سکتا۔
صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سفارشات کے مطابق کشمیریوں کے حق رائے دہی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔