اسلام آباد :آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کشمیر پراپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر مغربی ایشیا کی تاریخ کا المناک ترین دن تھا۔انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج بھیجی، آج کے دن بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں فوج بھیج کرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس7 دہائیوں سے کشمیرپرقابض ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 71سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، وادی میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔