اسلام آباد:یوم سیاہ کشمیر پر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا وڈیو پیغام
یوم سیاہ کشمیر پر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ27اکتوبر 1947کو بھارت نے فوج کو کشمیر میں بھیجا تھا،کشمیر ی عوام71سال سے بھارتی فوج کا نہتے مقابلہ کررہی ہے،دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسی تحریک آزادی موجود نہیں ، جہاں 8 لاکھ فوج کا ایک قوم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے،ہماری چوتھی یا پانچویں نسل ہے جس کے جسم زخموں سے چور چور ہیں
انھوں نے مزید کہا کہ ہرسڑک پر خون ہے اور ہر گھر میں چیخیں وپکاریں ہیں ۔۔ انشااللہ کشمیر ی شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،اللہ آپ سے بھی پوچھے گا جو ایک آزاد ملک پاکستان میں رہتے ہیں کہ آپ نے کشمیری لوگوں کیلئے کیا کیا؟؟آپ سب لوگ ہماری آواز بنیں اور ہمارا ساتھ دیں ،ایک بڑے مقصد کیلئے اپنی زندگی گزاریں اور مظلوموں کا ساتھ دیں ،ہم لوگ اس جنگ کو نہتے لڑ رہے ہیں اور ہمیں آپ لوگوں کا ساتھ چاہیے