کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے باہرمظاہرین سےملے
گزشتہ روز کی طرح آج بھی کراچی سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مختلف صوبائی اوروفاقی اداروں کے لوگ مظاہرہ کررہے تھے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،چیف جسٹس سے ملاقات کے بعدمظاہرین جا ملے اور تمام مظاہرین سے ان کے مسائل سنے،اس موقع پر وِزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ مرتضی وہاب بھی موجود تھے
وزیراعلیٰ سندھ نجی اسکولوں کی بڑھتی ہوئی فیس، اساتذہ، نیشنل بینک ، شیل پاکستان، محکمہ صحت کے ملازمین سے ملے، وی وانٹ جسٹس کے نعرہ لگاتے مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کے لیے" زندہ باد" نعرے لگائے،