لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سےوزیراعلیٰ آفس میں مختلف شہروں سےآئےلوگوں کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف شہروں سے آئے لوگوں کی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے تقریباً 300 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات دیئے۔وزیر اعلیٰ فرداً فرداً ہر شخص کی نشست پر گئے،ہاتھ ملایا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وزیر اعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ آج صوبے کا عام آدمی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہے ۔میرا رشتہ عوام سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔آپ کے مسائل حل کرکے مجھے دلی سکو ن ملتا ہے،یہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ۔عوام سے رابطہ ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔میں روایتی انداز سے حکومت نہیں چلاؤں گا۔ صوبے کے عوام میرا قیمتی اثاثہ ہیں۔
مسائل کے حل کیلئے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم نے عثمان بزدار جیسا وزیر اعلیٰ نہیں دیکھا جو دن رات عوام کے مسائل حل کرتا ہے ۔آپ نے وزیراعلیٰ آفس کو عام آدمی کیلئے کھولا ہے۔آپ عوام سے ہیں اور عوامی مسائل بخوبی جانتے ہیں۔پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسا عوامی وزیراعلیٰ ہمہ وقت لوگوں کیلئے کام کر رہا ہے۔