Oct 27, 2018 12:00 am
views : 487
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Pakistan Open Tenpin Bowling Championship 2018
راولپنڈی، پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد
پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔چیمپیئن شپ میں ماسٹر سنگلز، ڈبلز، ٹرایوز ، ڈیف، خواتین، انڈر16 اور میڈیا ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے ٹین پین باؤلنگ کے قومی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایونٹ میں شرکت پر سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اعجاز الرحمنٰ نے اظہار تشکر بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹین باؤلنگ کی پروموشن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا ،ایسا باؤلنگ کلب پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا ، انہوں نے کہا کہ میں سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اور لیژر سٹی باؤلنگ کلب کے سی ای او اعجاز الرحمنٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان میں اس طرح کی بین الاقوامی معیار کا باؤلنگ کلب بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ٹین پین باؤلنگ قومی سطح کے سارے ایونٹس کو ہم سپورٹ کرینگے۔