Oct 27, 2018 05:52 pm
views : 539
Location : Railway Headquarter
Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
لاہور،میرا منہ نہ کھلوایا جائے، ریلوے میں سیاست نہیں کرنا چاہتا، شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میرا منہ نہ کھلوایا جائے، سب سے التماس کرتا ہوں مجھے کام کرنے دیا جائے، میں ریلوے میں آکر سیاست نہیں کرنا چاہتا، اسلام آباد میں سیاست کرتا ہوں۔ لاہور میں صرف ریلوے کا کام کرتا ہوں۔
لاہو رمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ریلوے اسٹیشنز کی بحالی پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے، پچاس پچاس کروڑ روپے کے لوکوموٹیو خریدے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرسوں سے سرکلر ٹرین کا آدھا کام کرنے جارہے ہیں، میں سیاسی کارکن ہوں اور اس ملک کا کیڑا ہوں، جگہ جگہ سے واقف بھی ہوں، دھابیجی ٹرین چلنے کے بعد ناقدین کی عقل ٹھکانے آجائے گی۔میں تین شفٹوں میں ٹرین چلاؤں گا، ٹرین ادھر جائے گی جہاں سواری اور مال ملے گا۔