Oct 27, 2018 06:55 pm
views : 557
Location : Mubarak Village
Karachi- Pak Navy process of cleaning oil spread at Mubarak Village
کراچی، مبارک ولیج پر
تیل کے رساؤ سے پیدا ہونے والی آلودگی کی روک تھام کیلئے پاک بحریہ کا
آپریشن جاری
مبارک
ولیج کی ساحلی پٹی پر تیل کے رساؤ سے پیدا ہونے والی آلودگی کی روک تھام
کے لئے پاک بحریہ کا آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک
بحریہ کے سو سے زائد جوان اس آپریشن میں مصروفِ عمل ہیں۔
ترجمان کا مزید
کہنا تھا کہ مبارک ولیج کے ساحل پر جاری پاک بحریہ کی صفائی مہم تیل سے
پیدا ہونیوالی آلودگی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔
ترجمان پاک بحریہ
کے مطابق پاک بحریہ پی ایم ایس اے اور دیگر اداروں کے اشتراک سے سمندر کے
اندر بھی تیل سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے میں بھی حصہ لے رہی ہے۔
پاک
بحریہ کی جانب سے آپریشن کی قیادت کرنیوالے کمانڈر راؤ عابد نے وزیرِ
ماحولیات تیمور تالپور کو آپریشن کے حوالے سے بریفننگ بھی دی۔