مقبوضہ
کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے
باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وائس آف بلوچستان کے زیر اہتمام ہونے
والے مظاہرے میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرین اپنے
ہاتھوں میں بھارتی جارحیت کے خلاف پوسٹرز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا
کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا
جارہاہے، کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔