Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 27, 2018 08:31 pm views : 527

Location : Press Club

Karachi- Pakistan Youth Form Organizes Protest against India
  • Urdu

کراچی، یوتھ فورم فار کشمیر کے تحت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یوتھ فورم فار کشمیر کے تحت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء وقار مہدی کا کہنا تھا کہ آج ستائیس اکتوبر کو ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا دن مناتے ہیں، اکھتر برس قبل ہندوستان نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا اور لاکھوں کشمیری وہاں شہید کردیئے گئے، شہید ذوالفقار علی بھٹو جب اقتدار میں آئے تو انہوں نے ان مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی اور ہندوستان کو للکارتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری ہمیشہ شہ رگ حیات رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان حکومت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، برہان وانی سے لے کر اب تک چند سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں مظلوم ومعصوم کشمیری بہن بھائیوں کو شہید کردیا گیا، پاکستان کے عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں موجود ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا جو کہ قبل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جب تک بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اس کے اقوام متحدہ میں داخلے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ جدوجہد آزادی کیلئے لاکھوں کشمیری بھائیوں کا خون بہایا جاچکا ہے، روزانہ کشمیری بھائیوں کو شہید کیا جارہاہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو نے کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی، جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا پاکستان کشمیر کی سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved