Oct 27, 2018 08:36 pm
views : 516
Location : DIG CIA Office
Karachi- DIG CIA Ameen Yousufzai Press Conference
کراچی،اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی کارروائی، دو غیر ملکی باشندے بازیاب
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) اور سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی
ایل سی) نے مشترکہ کامیاب کارروائی کرکے دو غیر ملکی باشندوں کو بازیاب
کرالیا، ایک ملزم گرفتار، اشیاء برآمد کرلی گئیں۔
ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسف نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
بتایا کہ اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے طارق روڈ کے علاقے میں مشترکہ
کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکی نائیجرین باشندوں پیٹرک ولد کالی
اور ڈیوڈ ولد ناکونا کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔دونوں باشندے زنجیروں میں
جکڑے ہوئے تھے۔
امین یوسف کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے نتیجے میں ایک اغواء کار بلال
رشید ولد عبدالرشید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے بروقت دوران تفتیش
بتایا کہ عبدالاحد قندھاری، محمد عادل، شیخ بلوچ میرے ساتھی ہیں جو ان دو
غیر ملکی باشندوں کو اغواء کرکے فلیٹ پر لائے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مغویوں کے موبائل فون اور پاسپورٹ بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔
واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔