فرنٹیئر
کانسٹیبلر (ایف سی) جوانوں کی 62 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ خصدار میں ہوئی۔ ایف
سی کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں سول واعلیٰ فوجی حکام سمیت
شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریڈ میں چھ سو انسٹھ جوان پاس آؤٹ ہوئے
جن میں سو کے قریب بلوچ نوجوان بھی شامل ہیں۔
آئی
جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل سعید احمد ناگرہ کا تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اور خوشحالی کا دور شروع ہو چکا
ہے،اب بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں
گے،بلوچستان کے لوگ پر امن اور پاکستان کیلئے جان قربان کرنے والے
ہیں۔پاکستان اسلامی ملک اور ہم اسلام کے سپاہی ہیں ۔
ان کا مزید کہنا
تھا کہ ایف سی بلوچستان کے جوانوں کا پر امن بلوچستان میں بنیادی کردار
ہے،ایف سی کے جوان کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں
۔ایف سی کے جوان عوام کی توقعات سے بڑھ ملکی سرحدوں کا دفاع کرینگے۔