Oct 27, 2018 09:26 pm
views : 491
Location : Domestic Place
Lahore- Former President Asif Ali Zardari Press Conference
ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو جعلی اکاؤنٹس کہا گیا، یہ اصل میں 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے، آصف زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے چیئرمین اور سابق صدر آصف
علی زرداری کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو جعلی اکاؤنٹس کہا گیا، سمجھ
آگیا کہ یہ اصل میں 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیشہ میرے دوستوں
کوپکڑتے ہیں، یہ ہرطرف سے مجھ پر حملہ کیوں کررہے ہیں، سمجھ آگیا ہے کہ یہ
اصل میں 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے، جن دوستوں نے سندھ میں انڈسٹریلائزیشن
میں مدد کی انہیں اٹھایا گیا۔
قومی مفاہمتی آرڈر (این آر او) کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں آصف
زرداری نے کہا کہ میں نے تو مشرف سے بھی این آر او نہیں مانگا، میں نے
ویسے ہی کیس جیتے، میں حکومت سے این آر او کیوں مانگوں؟ پرویز مشرف کے دور
میں بھی جیل کاٹی۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ 'ہم نے پشتونوں کوشناخت دی، یہ لوگ ہوش کے ناخن
لیں،خود توبنی گالہ سے نیچے آتے نہیں، دیکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان 31
اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس کراتے ہیں یا نہیں۔