اسلام آباد:فی الوقت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا: چودھری نثار
چودھری نثارعلی خان کی بیرون ملک واپسی کے بعد ملک کے سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک شدید سیاسی محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیاسی محاذ آرائی کا تدارک نہ کیا گیا تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، جو موجودہ حالات میں پاکستان کے مسائل میں بہت اضافہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تناظرمیں حکومت کو چاہیے کہ وہ احتساب اور انتقام میں تفریق کرے، آج سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا دوسرا نام بن گئی ہے، سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہو گئی تصادم اورجنگ کی کیفیت سے نکلنا ہوگا، شفاف و پرامن سیاست اورجمہوری عمل سے ہی پاکستان کومضبوط کیاجاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ چودھری نثار جنرل الیکشن کے بعد سیاسی منظر نامے سے غائب تھے۔ وہ بیرون ملک علاج کے سلسلے میں گئے تھے۔اور چند روز قبل ہی واپس لوٹے ہیں۔