ملتان:اے پی سی بلانے کا ایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے: شاہ محمود قریشی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہر میں مسائل ہماری حکومت آنے سے پہلے کے ہیں، ملتان کے عوام جانتے ہیں مسائل کا ذمہ دار کون ہے، جنوبی پنجاب صوبہ ضرورت ہے، انکار نہیں کیا جا سکتا۔اس کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔
اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آل پاٹیز کانفرنس بلانے کا ایجنڈا سمجھ سے باہر ہے۔ اے پی سی بامقصد ہونی چاہیے نہ کہ اپنے بچاؤ کیلئے بلائی جائے۔