کراچی: میڈیکل کالجزکیلئے انٹری ٹیسٹ،طلبا و طالبات کوپریشانی کاسامنا ۔۔
این ٹی ایس کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ آج ہوا۔کراچی میں تقریباً نو ہزار امیدوار این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیسٹ دے رہے ہیں۔طلبہ اور ان کے والدین کی بڑی تعداد صبح سے ہی این ای ڈی یونیورسٹی پہنچنا شروع ہوگئی تھی۔
یونیورسٹی روڈ پر شدید ٹریفک جام کے باعث این ٹی ایس ٹیسٹ کے لئے طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریجنل ہیڈ این ٹی ایس سید مسعود حسن کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے آٹھ شہروں میں ایک ساتھ 30 ہزار امیدوار ٹیسٹ دیا ۔پہلی بار پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر یورنیورسٹیز کا ٹیسٹ ایک ساتھ لیا گیا ہے