کراچی:آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، ہفتہ کو ملک کے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی03،کالام،گوپس،گلگت اور استور میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یعنی اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔