لاہور:کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا ،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کے 10 سال سے زیادہ پی ٹی آئی کی 2 ماہ کی کارکردگی بہتر ہے۔ عام آدمی کوبنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام پرانے پاکستان سے نکل کرنئے پاکستان میں آنے پرخوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کوان کی توقعات کے مطابق حل کیا جائے گا، کپتان ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے صلاحیتیں بروئے کارلارہے ہیں۔ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا۔
گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔